جل ترنگ
معنی
١ - پانی سے بھرے چینی کے پیالے جن کو چوب سے ضرب لگا کر موسیقی پیدا کرتے ہیں۔ "جل ترنگ بجانے والا ان پیالوں کے نیم دائرے کے مرکز میں بیٹھ کر . ضرب لگا کر بجاتا ہے۔" ( ١٩٦١ء، ہماری موسیقی، ١٠٢ ) ٢ - حقے کے نیچے کی کھڑی نلی جس کا نچلا سرا پانی میں ڈوبا رہتا ہے اور اوپر کے سرے پر چلم رکھی جاتی ہے۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 97:7)
اشتقاق
سنسکرت سے ماخوذ دو اسما پر مشتمل مرکب ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٩٥ء میں "دیپک پتنگ" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - پانی سے بھرے چینی کے پیالے جن کو چوب سے ضرب لگا کر موسیقی پیدا کرتے ہیں۔ "جل ترنگ بجانے والا ان پیالوں کے نیم دائرے کے مرکز میں بیٹھ کر . ضرب لگا کر بجاتا ہے۔" ( ١٩٦١ء، ہماری موسیقی، ١٠٢ )